ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان میں اقلیتی طبقہ دوسرے ممالک کے مقابلے زیادہ محفوظ:مختارعباس نقوی

ہندوستان میں اقلیتی طبقہ دوسرے ممالک کے مقابلے زیادہ محفوظ:مختارعباس نقوی

Thu, 24 May 2018 22:48:31    S.O. News Service

نئی دہلی،24؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) دہلی کے آرچ بشپ انل کیوٹو کی ایک حالیہ تبصرہ کو لے کر کھڑے ہوئے سیاسی ہنگامہ کے درمیان مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ سیکولرازم، سماجی ہم آہنگی اور رواداری ہندوستان کے ڈی این اے میں ہے اور اقلیتوں کو ہندوستان میں دنیا کے کسی بھی ملک کی مقابلے میں زیادہ آئینی اور مذہبی تحفظ حاصل ہے۔عیسائی برادری سے منسلک تنظیم ’ڈایوسس آف ڈیلہی-چرچ آف نارتھ انڈیا‘کے ایک وفد سے ملاقات کے بعد نقوی نے کہاکہ نریندر مودی کی حکومت بغیر کسی امتیاز کے’سب کا ساتھ، سب کا ترقی‘اور احترام کے ساتھ با اختیار بنانے کی قرارداد کو پورا کرنے کے لئے اخلاص کے ساتھ کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت تمام آئینی اداروں، جمہوری اقدار، مذہبی حقوق کی حفاظت کے لئے مصروف عمل ہے۔ہمیں ان قوتوں سے ہوشیار رہنا ہوگا جو سیاسی تعصب اور مفاد کے لئے پیش رفت اور ترقی کے مثبت ماحول کو خراب کرنا چاہتی ہیں۔نقوی نے کہاکہ سیکولرازم، سماجی ہم آہنگی، رواداری ہندوستان کے ڈی این اے میں ہے اور اقلیتوں کو ہندوستان میں دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں زیادہ آئینی، سماجی، ثقافتی اور مذہبی تحفظ حاصل ہے۔وزیر کا یہ بیان ایسے وقت پر آیا ہے جب دہلی کے آرچ بشپ انل کیوٹو کی ایک حالیہ تبصرہ کو لے کر سیاسی ہنگامہ اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ کیوٹو نے 12 مئی کو کرناٹک اسمبلی انتخابات سے چند روز قبل دہلی میں اپنے دائرہ اختیار کے تحت آنے والے تمام گرجا گھروں کے پادریوں اور مذہبی اداروں کو ایک خط لکھا تھا اور 2019 کے عام انتخابات کے پیش نظر ’دعائیہ مہم‘چلانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ملک میں ہنگامہ خیز سیاسی ماحول نے ہندوستان کے آئینی اصولوں اور سیکولر تانے بانے کے سامنے خطرہ پیدا کیا ہے۔وزارت اور اس وفد کے درمیان ملاقات میں عیسائی کمیونٹی کے سماجی و اقتصادی-تعلیمی امپاورمنٹ اور روز گار پرمہارت کی ترقی کے مختلف پروگراموں پر بحث ہوئی۔


Share: